اقوال-Quotes

رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات برداشت کرنے میں ہے۔ بے عیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے

جو شخص برائی سے اگاہ نہیں وہ ضرور اس میں مبتلا ہو گا

یہ کیسا دور ہے جہاں کوئی اپنے دکھ سے دکھی نہیں جتنا دوسرے کے دکھ سے سکھی ہے

جب ہمارے احساس کو روندا جاتا ہے توپھر کسی سے احساس کا رشتا جوڑنے کا دل نہیں کرتا

اپنی سوچ کو پانی کے قطروں کی طرح صاف رکھو۔ کیونکہ جس طرح پانی کے قطروں سے دریا بنتا ہے ویسے ایمان بنتا ہے

کچھ باتوں کا جواب صرف خاموشی ہوتا ہے اور خاموشی بہترین جواب ہے

اچھا دوست جتنی بھی دفا روٹھے اسے منا لینا چاہیے کیونکہ تسبیخ کے دانے جتنی بار بکھریں انھیں چن لیا جاتا ہے۔

جن لوگوں نے آپکی قدر نہیں کی آپ بھی ان کی پرواہ نہ کریں مسکرا کر یوں گزر جایئں جسے آپ جانتے تک نہیں یقین رکھیں منزلیں آپ کی منتظر ہیں

اکڑ جتنی زیادہ ہو اتنی شدت سے ٹوٹتی ہےاور دھوکا جتنا بڑا ہو اتنی طاقت سے اپنے محور پر پلٹتا ہے

ناحن جب بڑھ جایئں تو ناخن کاٹےجاتے ہیں انگلیاں نہیں اسی طرح جب کسی رشتے میں غلط فہمیاں پیدا ہو جائیں تو غلط فہمیاں ختم کی جاتی ہیں رشتے نہیں

وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہےلوگ بھی رشتے بھی احساس بھی اور کبھی کبھی ہم خود بھی

کبھی کبھی اپنی خوشیوں کے لیۓ جھکنا پڑتا ہے اور وہ جھکنا کنھی رائگاں نہیں جاتا

اپنی غلطی کو تسلیم کر لینا ایک بہترین خسوصیت ہے اس سے تکبر اور غرور میں کمی آتی ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.