Colors Of Life-زندگی کے رنگ

زندگی بہت بے وفا ہے یہ کسی کی سنتی نہیں بلکہ اپنی منواتی ہے اور زبردستی منواتی ہے آپ چاہے جبرا قبول کریں یا بخوشی مگر یہ منوائے گی آپ سے اپنی ہی اگر اپ زندگی میں کچھ بننا چاہتے ہیں اپنے آپ کو منوانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے اپنا اندر مارنا ہو گا-

اپنی خواہشات کو ختم کرنا ہو گا ' کچھ قربانیاں دینی ہوں گی ، کچھ چیزوں کو چھوڑنا ہو گا ، کچھ کو اپنانا ہو گا ، اور اپ نے وہ کام کرنا ہے جو عام لوگ نہیں کرتے_ آپ نے اپنا کوئی ایسا مقام بنانا ہے جس سے کوئی دوسرا آپ کو عام لوگوں کے ساتھ نہ ملا سکے_ زندگی کی ڈور آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتی مگر ایک چیز اپ کے ہاتھ میں ہوتی ہے وہ ہے "ہاں" یا " ناں" اگر کوئی دوسرا آپ سے کچھ پوچھ رہا ہے اور آپ اس کے جواب میں ہاں ہی ہاں کہے جا رہے ہو تو اس کا مطلب یہ ہو گا اپ بہت اچھے ہو حالانکہ آپ کی ایک ناں آپ کو آپ کی کامیابی کی طرف لے کے جا سکتی ہے_

اگر آپ نے کچھ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے، کچھ نیا آئیڈیا اپ کے دماغ میں آ چکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دس بندے آپ کے اس فیصلے کے خلاف ہیں تو آپ پروا مت کیجیئے_ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ کا فیصلہ کامیابی والا ہے اس کی منزل صیحح ہے تودیکھیئے گا انشاءاللہ دس سالوں کے بعد یا ایک نہ ایک دن وہی دس لوگ اپ کی تعریفوں میں رطب ا للسان ہوں گے_ آپ یہ نہ دیکھیں لوگ کیا کہیں گے، لوگ کیا سوچے گی_ لوگوں کا کام ہی آپ کے بارے میں سوچنے کا ہے آپ لوگوں کو سوچنے کا موقع تو دیں نا! بجائے یہ کہ اپ خود ہی سب کچھ سوچتے رہیں گے_ آپ نے جو سوچ لیا ہے وہ کرنا ہے اور کر کے دکھانا ہے اور سب کچھ اپنے وقت پہ کرنے کا عادی بنائیں زندگی کی طرف مت دیکھیں اور نہ ہی زندگی پر بھروسہ کریں، یہ بھروسہ کے قابل ہے ہی نہیں، اس لیے وقت کے ساتھ اپنے اپ کو منوائیں اپنا ایک مقام اور مرتبہ بنائیں_ زندگی کی طرف مت خیال کریں کہ یہ کب آپ کو موقع دے گی تو آپ وہ کام کریں گے اور اپنی مرضی سے جی سکو گے_

زندگی کبھی آپ کو موقع نھیں دے گی یہ صرف آپ کو رلائے گی_ ہمیں لگتا ہے سب ہماری زندگی میں مسائل ہیں باقی سب تو خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں_ نہیں یہاں ہر شخص دکھی ہے ہر ایک کا دل ٹوٹا ہوا ہے سب کو کسی "ایک" چیز کی طلب ہوتی ہے کسی کو مال چاہیے کسی کو اولاد، کسی کو صحت تو کسی کو رتبہ, کوئی ایک محبوب شخص یا کوئی ایک محبوب چیز، بس یھی ایک مسئلہ ہے ہماری زندگی میں ہم سب کو بس ایک شے کی تمنا ہے وہی ہماری دعاوں کا موضوع ہوتی ہے ہم اسی کو لے کے بہت پریشان ہو رہے ہو تے ہیں اور زندگی سے مایوس ہو جاتے ہیں سو خدارا زندگی میں کچھ کر دکھائیے مایوسی اور پریشانی سے بہت دور اپنا مسکن بنا لیجئیے اور کچھ اچھا اور نیا اور بہتر اور کچھ الگ سا کرنے کی کوشش کیجئیے

مقام اور مرتبہ بنائیں ۔ زندگی کی طرف مت خیال کریں یہ کب آپ کو موقع دے گی تو آپ وہ کام کرو گے اور اپنی مرضی سے جی سکو گے ۔ یہ کبھی بھی آپ کو موقع نہیں دے گی یہ صرف آپ کو رلائے گی۔ہمیں لگتا ہے صرف ہمارے ساتھ مسائل ہیں باقی سب خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ نہیں یہاں ہر شخص دکھی ہے ہر ایک کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔ کسی کو مال چاہیے تو کسی کو اولاد ، کسی کو صحت تو کسی کو رتبہ۔ کوئی ایک محبوب شخص یا کوئی ایک محبوب چیز۔ ہم سب کو صرف ایک شے کی تمنا ہوتی ہے اور وہی ہماری دعاوں کا موضوع بن جاتی ہے۔۔ ہمیں جو چیز نہیں مل رہی ہوتی وہ ہمارے اس پاس کے لوگوں کو بڑی آسانی سے مل رہی ہوتی ہے اور ہم ان کو خوش قسمت گردان رہے ہوتے ہیں یہ جانے بغیر کہ ان لوگوں کو تو اس چیز کی قدر اور تمنا ہے ہی نہیں ۔ اور ہم نا امید اور مایوس ہو جاتے ہیں ۔ تو خدارا ناامیدی اور مایوسی سے بہت دور اپنا مسکن بنا لیجئیے۔۔ اور کچھ اچھا، کچھ نیا، کچھ الگ سا، اور کچھ بہتر ۔کرنے کی کوشش کیجیئے

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.