صحت سہولت پروگرام کیا ہےاور کون لوگ اس سے فائدہ لے رہے ہیں۔

حکومت پاکستان کی طرف سے غریب اور مستحق لوگوں کو مفت علاج مالجے کی سہولت مہیا کی گی ہے
جس کے تحت وہ ہسپتال میں داخلے کی صورت میں اپنا علاج فری کروا سکتے ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے صحت انصاف کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
ہرکارڈ ہولڈر ہسپتال میں داخلے کی صورت میں علاج اور ادویات کی سہولت مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

Health card, Sehat Sehulat Program

ہسپتال میں داخلے کا طریقہ کار

اس پروگرام کے تحت آپ کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے جو کے منتخب سرکاری یا نجی ہسپتال میں داخلے کی صورت میں آپ کے پاس موجود ہونا چاہیے

ہسپتال میں داخل کیے جانے کے قبل یہ اطمینان کر لیں وآپ کے پاس صحت کارڈ اور اصل شناختی کارڈ، ب فارم لازمی موجود ہونا چاہیے ان دستاویزات کے ساتھ منتخب ہسپتالوں میں سے قریبی ہسپتال کا انتخاب کریں وہاں پہنچنے پر پروگرام کا نمائندہ ہسپتال کے استقبالیے پر کارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد آ پ کی راہنمائی کرے گا۔

انصاف کارڈ پروگرام میں شامل سہولیات

ثانوی علاج: اس پروگرام کے تحت ہر رجسٹرڈخاندان کو ہسپتال میں داخلے کی صورت میں سالانہ 60000/ روپے
تک کی رقم کاتحفط فراہم کیا گیا ہے۔اس میں وہ تمام علاج شامل ہیں جن میں داخلہ ضروری ہو۔
حمل وزچکی اور اس سے متعلق بیماریاں جن میں ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو۔
حادثہ جس میں ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو۔

ثانوی علاج میں شامل بیماریاں

ہر قسم کی بیماری جس میں ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو بشمول حادثہ اور زچکی اور اس سے متعلق علاج
ہسپتال سے اخراج کے بعدایک بار مفت معائنہ

ترجیحی علاج:

اس پروگرام کے تحت ہر رجسٹرڈخاندان کو ہسپتال میں داخلے کی صورت میں سالانہ 300000/ روپے
تک کی رقم کاتحفط فراہم کیا گیا ہے۔آٹھ قسم کی پیچیدہ اور بھاری اخراجات والی بیماریاں۔

صحت پروگرام کی نمایاں خصوصیات

خاندان کے افراد کی کوئی حد نہیں۔
پروگرام میں شامل افراد کی عمر کی کوئی حد نہیں۔
علاج کے لیے ہسپتال میں ڈے کیئر شامل ہے۔
علاج کیلئے ہسپتال میں داخلے کی صورت میں داخلے کی سے ایک دن قبل کی اور اخراج کے
بعدمزید پانچ دن کی ادویات فراہم کرے گا

ثانوی علاج میں زچکی شامل ہے جس میں

نارمل ڈیلیوری، سی سیکشن آپریشن زچکی کی پیچیدگیاں
پیدائش سے پہلے چار بار معائنہ اور ایک بار نوزائیدہ بچے کا معائنہ
خاندانی منصوبہ بندی، حفاظتی اور ماں بچے کی نشونما ں کے مشورے
ترجیحی علاج میں شامل
ہسپتال سے اخراج کے بعد ایک بار مفت معائنہ

درج ذیل بیماریوں کاتحفظ پروگرام میں شامل نہیں

ہر قسم کا او پی ڈی علاج
جان بوج کر اپنے آپ کو زخمی کرنے کا علاج، خود کشی۔

شراب اور نشہ آور ادویات یا اشیاء کا استعمال اور جنسی بیماریاں۔
تمام نفسیاتی،ذہنی اعصابی بیماریاں علاج، جراحی برائے تبدیلی صنف
بانچھ پن اور اس سے متعلق علاج حاملہ ہونے کے طریقہ کار.اور اس سے متعلق علاج، ہارمونز کی خرابی کا
علاج اور ان کا علاج۔

ہر کارڈ میں ایک خاندان کے لیے سالانہ60000/ کا ثانوی علاج اور
300000/ کا ترجیحی علاج کروانے کا تحفظ دیا گیا ہی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.